ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پرینک کھڑگے کو ان کی پرانی سیٹ چتاپور (ریزرو) سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ حال میں اسی سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 9:24 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کے لئے ہفتہ کو 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ورونا اسمبلی سیٹ سے اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کو کنکا پورہ سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ اس سے پہلی فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کولار سے انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن ضلع کے مقامی پارٹی لیڈروں کے ذریعے سابق وزیر اعلی کی امیدواری پر اختلاف کے بعد کانگریس ہائی کمان نے انہیں ورونا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولار گولڈ فیلڈ سیٹ سے ایم روپکلا ا میدوار ہوں گے۔ دو سابق وزراء جی پرمیشور اور کے ایچ منیاپا کو بالترتیب کوراٹگیرے (درج فہرست ذات) اور دیوناہلی حلقوں سے میدان میں اتارا جا رہا ہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پرینک کھڑگے کو ان کی پرانی سیٹ چتاپور (ریزرو) سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ حال میں اسی سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے 17 مارچ کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ کے بعد امیدواروں کی پہلی فہرست کو منظوری دے دی ہے۔ یہ میٹنگ مسٹر کھڑگے کی صدارت میں ہوئی تھی اور اس میں سابق صدر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔ کرناٹک میں موجودہ اسمبلی کا دور مئی میں ختم ہو رہاہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک ریاست میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: Kumaraswamy Meet Mamata banerjee : کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کی ممتابنرجی سے ملاقات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.