ETV Bharat / bharat

Poonch Attack پونچھ دہشت گردانہ حملے پر حکومت خاموش کیوں ہے، کانگریس

کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ پونچھ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مودی حکومت خاموش کیوں ہے؟ یہ خاموشی بتاتی ہے کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردانہ حملوں پر نہیں بلکہ دہشت گردانہ حملوں پر ہونے والی بحث پر لگام لگی ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 6:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مودی حکومت پر بے عملی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی حیران کن ہے۔جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کو سات دن گزر چکے ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ پونچھ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مودی حکومت خاموش کیوں ہے؟ یہ خاموشی بتاتی ہے کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔ مودی حکومت میں دہشت گردانہ حملوں پر لگام نہیں بلکہ دہشت گردانہ حملوں پر ہونے والی بحث پر لگی ہے۔پون کھیڑ ا نے کہا کہ پچھلے آٹھ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں پلوامہ، پامپور، اڑی، پٹھانکوٹ، گورداسپور، امرناتھ یاترا، سنجوان آرمی کیمپ جیسے کئی حملوں میں ہم سینکڑوں جانیں گنوا چکے ہیں۔ مودی سرکار نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ آٹھ برسوں میں جموں و کشمیر میں 1249 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں 350 عام شہری مارے گئے اور 569 فوجی شہید ہوئے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ پونچھ کے دہشت گردانہ حملوں میں استعمال ہونے والی گولیاں اسٹیل کی بنی ہوئی تھیں۔ یہ گولیاں ناٹو ممالک نے افغانستان میں استعمال کی تھیں۔ سال 2021 میں امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد طالبان نے ان ہتھیاروں پر قبضہ کیا اور پھر یہ گولیاں لشکر اور جیش جیسی دہشت گرد تنظیموں تک پہنچ گئیں۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ طالبان اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے ہتھیار فروخت کر رہے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ ہتھیار اب ہماری عسکری تنظیموں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mysterious Death in Poonch پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.