ETV Bharat / bharat

APJ Abdul Kalam Birth Anniversary اے پی جے عبدالکلام کو پڑھیں بغیر ان کے بارے میں رائے قائم نہیں کی جاسکتی عارف محمد خان - apj abdul kalam birth anniversary

اے پی جے عبدالکلام کے سابق پریس سیکریٹری ایس ایم خان نے کہا کہ جن صدور جمہوریہ کو بھارت رتن ملا ہے وہ صدر جمہوریہ بننے کے بعد ملا ہے لیکن اے پی جے عبدالکلام وہ واحد صدر جمہوریہ ہیں، جنہیں یہ اعزاز صدر جمہوریہ بننے سے قبل ہی مل چکا تھا۔ APJ Abdul Kalam Birth Anniversary

اے پی جے عبدالکلام کو پڑھیں بغیر انکے بارے میں رائے قائم نہیں کی جاسکتی

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 9:52 AM IST

دہلی: سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے 91ویں یوم پیدائش کے موقع پر آئی ٹی او پر واقع گاندھی درشن میں عالمی کانفرنس اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پڑھے بغیر کوئی ان کے بارے میں رائے قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے جو کتابیں لکھی ہیں، ان میں ملک کی تہذیب کی جھلک نظر آتی ہے، کلام صاحب کو جتنا پڑھیں گے اتنا ہی ان کے بارے میں جان سکیں گے، جب انہیں پڑھیں گے تو اس میں ملک کی تہذیب کی روح بولتی نظر آئے گی، وہ جتنے سائنسدان تھے اتنی ہی ان میں روحانیت بھی تھی۔ Conference on apj abdul kalam birth anniversary

اے پی جے عبدالکلام کو پڑھیں بغیر انکے بارے میں رائے قائم نہیں کی جاسکتی

مزید پڑھیں:۔ APJ Abdul Kalam Birthday ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا آج 91 واں یوم پیدائش

اے پی جے عبدالکلام کے سابق پریس سیکریٹری ایس ایم خان نے کہا کہ جن صدور جمہوریہ کو بھارت رتن ملا ہے وہ صدر جمہوریہ بننے کے بعد ملا ہے لیکن اے پی جے عبدالکلام وہ واحد صدر جمہوریہ ہیں، جنہیں یہ اعزاز صدر جمہوریہ بننے سے قبل ہی مل چکا تھا انہوں نے ہمیشہ تعلیم و ترقی کی بات کی ہے۔ اس تقریب کے روح رواں شمیم اے خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی سے ہم سب کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے غربت کے باوجود اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے وہ سب کام کیے جنہیں لوگ چھوٹا سمجھتے تھے، اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ خواب وہ نہیں جنہیں ہم بند آنکھوں سے دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہیں جو ہمیں سونے نہیں دیتے۔ اس موقع پر متعدد شخصیات کو ان کی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.