ETV Bharat / bharat

Cold Wave Increases In Northwest شمال مغربی علاقوں میں بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ، کہرے سے راحت

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 5:26 PM IST

شمال مغربی خطہ میں بارش کی وجہ سے گھنے کہرے سے تھوڑی راحت ملی ہے۔ چندی گڑھ 4 ملی میٹر، لدھیانہ 3، گورداسپور 2، امبالا 5، کرنال 3، روہتک 4 میلی میٹر سمیت کچھ جگہوں پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چندی گڑھ: شمال مغربی خطہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہیں -کہیں بارش اور بوندا باندی کی وجہ سے گھنے کہرے سے راحت ملی، لیکن ٹھنڈی ہواؤں کے درمیان سردی کی لہر نے کپکپاہٹ بڑھا دی۔ ہماچل میں برف باری اور بارش کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری رہا، جس کا اثر میدانی علاقوں میں دیکھا گیا۔ پنجاب اور ہریانہ میں بارش ہوئی اور دھوپ نکلی۔ چندی گڑھ میں رات کی بارش کے بعد بادل چھائے رہے اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے ٹھنڈی ہواؤں نے سردی میں اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے اور اس کے بعد آئندہ تین روز تک موسم خشک رہے گا اور لوگوں کو شدید کہرے اور سردی کی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چندی گڑھ 4 ملی میٹر، لدھیانہ 3، گورداسپور 2، امبالا 5، کرنال 3، روہتک 4 میلی میٹر سمیت کچھ جگہوں پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔ چنڈی گڑھ کا کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری، امرتسر 7 ڈگری، لدھیانہ 9 ڈگری، پٹیالہ 8 ڈگری، پٹھان کوٹ 10 ڈگری، بھٹنڈہ 7 ڈگری، گرداسپور 7 ڈگری رہا۔ اس طرح درجہ حرارت بڑھنے سے چھ سے گیارہ ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورے شمالی بھارت میں شدید کہرے اور سخت سردی نے عوام کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ شدید کہرے کی وجہ بہت کم دکھائی دینے سے ہوائی، ریل اور سڑک آمد ورفت پر بھی برا اثر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: North India Severe Cold شمالی بھارت میں شدید سردی، عام زندگی مفلوج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.