ETV Bharat / bharat

شمالی بھارت سخت سردی کی زد میں - سردی کا احساس

وادی کشمیر میں اتوار کے روز برف باری کے تازہ منظر کے بعد شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، مشرقی اتر پردیش کے کچھ علاقوں اور مدھیہ پردیش کے تقریبا تمام علاقوں میں ہلکی بارش دیکھی گئی۔

شمالی بھارت سخت سردی کی زد میں
شمالی بھارت سخت سردی کی زد میں
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:23 PM IST

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق قومی دارالحکومت میں درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی دوران برف سے ڈھکے مغربی ہمالیہ سے میدانی علاقوں کی جانب آنے والی سرد ہواؤں نے سردی کا احساس بڑھادیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کے درجہ حرارت میں 14 جنوری تک پانچ سے چھ ڈگری تک کمی ہونے کے امکانات ہیں، آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی پر بادل سایہ فگن ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اب تک زیادہ کمی نہیں آئی ہے۔

ادھر سری نگر سمیت وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں پھر برف باری ہوئی ہے، جو اکثر دیکھنے میں نہیں آتی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتے کے آغاز میں شدید برف باری کے باعث ہفتہ کے روز بھی ہلکی برف باری ہوئی تھی، ایسے میں اتوار کے روز ایک بار پھر برف باری میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں صبح آٹھ بجے تک ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کچھ علاقوں خصوصا جنوبی کشمیر میں بھی برف باری دیکھنے کو ملی، اگرچہ یہ کچھ دیر کے بعد رک گیا، عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ، جنوبی کشمیر کے پہلگام میں تازہ برف باری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے دفتر نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری کی پیش گوئی کی تھی، لیکن گذشتہ اتوار کے لیے ایسی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال برف باری کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے اور 14 جنوری تک موسم صاف ہونے کی توقع ہے۔

جموں وکشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں منگل کے روز منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش میں کیلونگ اور کلپا میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ہی ہے، شملہ کے محکمہ موسمیات کے مرکز کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا 'قبائلی لاہول اور اسپیتی کا انتظامی مرکز کیلونگ ایک بار پھر پہاڑی ریاست کا ایک سرد ترین مقام تھا، جہاں درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا'

انہوں نے بتایا کہ ضلع کنور کے کالپا میں درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اہلکار نے بتایا کہ شملہ میں درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ادھر سندر نگر میں ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز بھی پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں سخت سردی کی صورتحال برقرار رہی، جبکہ بہت سے علاقوں میں گھنے کہرے کی چادر تنی رہی، جس سے وزبلیٹی کم ہوگئی۔ چندی گڑھ جو پنجاب اور ہریانہ کا مشترکہ دارالحکومت ہے میں درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو عام سے چار ڈگری زیادہ ہے۔

میرٹھ اتر پردیش کا ایک سرد ترین مقام تھا، جہاں درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بھارت کی ریاستوں میں 11 سے 13 جنوری کے درمیان صبح کے وقت کچھ مقامات پر خشک موسم اور کہرے کا امکان ہے۔

مدھیہ پردیش کے بیشتر علاقوں میں کہرے چھائے رہے اور اتوار کی صبح موسم سرد رہا۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں (ہفتہ کی صبح 8.30 بجے سے اتوار کی صبح 8.30 بجے) تک ریاست کے تقریبا تمام ڈویژنوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بھوپال کے محکمہ موسمیات کے سینئر محکمہ موسمیات پی کے ساہا نے کہا 'اتوار کی صبح بھوپال اور راج گڑھ سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں کو متعدل لیکن گھنے کہرے رہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.