ETV Bharat / bharat

شمالی بھارت میں سردی کی شدید لہر جاری

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 10:08 AM IST

موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق 22 جنوری کی رات تک شمالی بھارت کی پہاڑی ریاستوں پر زبردست سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ ہی کچھ ریاستوں میں برف باری اور بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی بھارت میں سردی کی لہر برقرار، بارش کا انتباہ

شمالی بھارت کے کچھ علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، کچھ مقامات پر رات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ نیز کچھ علاقوں میں گھنے کہرے چھائے رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی اور کہرےکا پھیلائو اب بھی بہت سارے حصوں میں جاری ہے اور امید ہے کہ یہ تا دیر جاری رہے گا۔ اسی وقت دارالحکومت دہلی میں بھی گھنا کہرہ چھایا ہوا ہے۔

جنوبی بھارت کے موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئی ایم ڈی نے اگلے دو تین دن یعنی 19 جنوری کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش اور کرناٹک کے آس پاس کے علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ دہلی میں ہوا کی سمت بدلنے کے ساتھ ہی اگلے دو دن میں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی اضطراب کا اثر 22 جنوری سے جموں و کشمیر تک پر پڑنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے وسطی علاقوں میں برف باری اور بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کے بہت سے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت معمول سے کم تھا وہاں شدید سردی رہی۔ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں پچھلے کچھ دنوں سے درجہ حرارت چھ سے دس ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ راجستھان کے کئی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.