ETV Bharat / bharat

Mother's Day 2023 وزیر اعلیٰ اسٹالن نے مدرز ڈے کی مبارکباد دی - تمل ناڈو کے گورنر آر این روی

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے مدرز ڈے کے موقعے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا 'آئیے اس دنیا کو پیار سے بھرنے والی تمام ماؤں کی توقعات کو پورا کریں۔ ان کی ضروریات کا احترام کریں اور انہیں پورا کریں۔'

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 7:11 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتوار کو مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں، گورنر نے تھروککورل کے ایک دوہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماں کی خوبی بچوں کی بہتری کے لیے ان کے کسی بھی قسم کی قربانی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سمجھوتہ نہ کرنے والی محبت ماں کی خاصیت ہے۔' انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک ماں اپنے بیٹے کو ایک اچھا شہری بنانے میں فخر محسوس کرتی ہے، اسی طرح ہمارے ملک کو دنیا میں ایک اچھی قوم کے طور پر دیکھ کر فخر محسوس ہوتاہے۔ ہمارا ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو ماں کو اہمیت دیتا ہے۔ اسی لیے ہم بھارت ماتا کو اپنی دھرتی ماں کے طور پر اجاگر کرتے ہیں۔ سب کو مدر ڈے مبارک ہو۔'

ایک ٹویٹ میں ایم کے اسٹالن نے کہا، "آئیے اس دنیا کو پیار سے بھرنے والے تمام ماؤں کی توقعات کو پورا کریں۔ ان کی ضروریات کا احترام کریں اور انہیں پورا کریں۔ ان تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی نیک خواہشات جواپنے اندر ایک زندگی کے طور پر ہماری پرورش کرتی ہیں اور زندگی بھر ہم پر اپنی محبت کی بارش کرتی ہیں۔' مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول قائد حزب اختلاف ایڈاپڈی کے پلانی سوامی اور پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر ایس رامداس نے بھی مدرز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Mother's Day 2023 گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے ماں کی عظمت کو کیا سلام

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.