ETV Bharat / bharat

''افغانستان میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے میں ممتا ناکام''

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر افغانستان میں پھنسے مغربی بنگال کے شہریوں کو واپس لانے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

bjp state president
bjp state president
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 2:22 PM IST

ریاست مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ''چائے پر چرچہ مہم'' کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر افغانستان میں پھنسے بنگال کے شہریوں کو واپس لانے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے شہریوں کو افغانستان سے صحیح سلامت واپس لانے کا ابھی تک کوئی معقول انتظامات نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیراعلیٰ کے بھروسے بیٹھے ہیں انہیں طالبان کی گولیوں کا نشانہ بننا پڑ سکتا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کے پاس اپنے شہریوں کو واپس لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ آئیکا شری اسکالرشپ کی توثیق کا کام دوارے سرکار اسکیم کے تحت مکمل کرنے کی اپیل

دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لیبیا میں پھنسے بھارتی شہریوں کو صحیح سلامت ملک وایس لایا، اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دور میں دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے لاکھوں بھارتی شہریوں کو ملک واپس لائے تھے۔ ان کے پاس منصوبہ ہے اور ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے 123 شہری افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ شمالی 24 پرگنہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.