ETV Bharat / bharat

MP Tribal Woman Gang-Raped قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ - قبائلی طبقات اور پولیس کے درمینان جھڑپ

مدھیہ پردیش کے ضلع مہو میں قبائلی طبقے کی خاتون کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے بعد قبائلی طبقات اور پولیس کے درمینان جھڑپ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔

قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 4:20 PM IST

قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مہو میں قبائلی طبقے کی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا گیا تھا، جنسی زیادتی کے بعد اس خاتون کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا، جس پر ریاست میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر کمل ناتھ نے اس معاملے کی سخت مذمت کی اور کانگریس کی سینیئر ترجمان سنگیتا شرما نے بتایا کہ قبائلی طبقے کی خاتون کے ساتھ اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ناراض قبائلی طبقہ کے لوگ مقامی تھانے میں پہنچے اور اس کی شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس اور قبائلی طبقے کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں پولیس کی گولی سے ایک قبائلی طبقے کے نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک جانچ کمیٹی بنائی ہے اور یہ جانچ کمیٹی ضلع مہو کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ وہاں یہ کمیٹی جانچ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ کمل ناتھ کو سونپے گئی۔ سنگیتا شرما نے بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں خواتین کو لے کر حالات اچھے نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت پوری طرح سے فیل ہو چکی ہیں، بی جے پی اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان عوام کو محض ووٹ بینک کی طرح ہی استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ ضلع مہو کے بڈگوندا تھانے علاقے کا ہے، جہاں قبائلی طبقے کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اس کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد سماج کے لوگوں نے اس کی شکایت تھانے میں کی اور پولیس کے شکایت نہ لینے پر قبائلی طبقے نے تھانے پر پتھراؤ کر دیا۔ اس کے بعد پولیس اور قبائلی طبقہ آمنے سامنے آ گئے اور پولیس کے ذریعے چلائی گئی گولی سے قبائلی طبقے کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس میں جہاں قبائلی طبقے کے نوجوان کی موت ہوئی ہے وہیں پولیس کے 6 اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس پر معاملہ دبانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ پولیس دبنگ نوجوان کے خلاف شکایت درج نہیں کر رہی ہے۔

وہیں ضلع مہو کے سماجی کارکنان اور سیاستدان کا کہنا ہے کہ جس طرح کے معاملے آج کے وقت میں قبائلی طبقے کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔ اس سے اس طبقے میں کافی غصہ اور ناراضگی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آخر پولیس کو فائرنگ کرنے کا حق کس نے دیا۔ پولیس والوں کو یہ حکم کہاں سے ملا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔ن وہیں اس معاملے پر سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر واجب کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو حکومت کے خلاف سڑک پر اتر کر احتجاج کریں گے کیونکہ دیکھا جا رہا ہے کہ قبائلی طبقہ پر ظلم بڑھ رہا ہے اور کئی تھانوں کے اندر قبائلی طبقات کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، انہیں مارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tribal Woman Killedجھارکھنڈ میں انسانیت شرمسار، شوہر نے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.