چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے کہا کہ سردار پٹیل کا کردار کثرت میں وحدت قائم کرنے کا رہا ہے، جس نے ہندوستان کو ایک ایسی طاقت کے طورپر ابھرنے میں تقویت فراہم کی جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر پرسار بھارتی کے تحت آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے سالانہ سردار پٹیل میموریل لیکچر میں خطاب کرتے ہوئےجنرل راوت نے کہا کہ سردار پٹیل نے 565 ریاستوں کو ایک خود محتار ملک میں ضم کرنے کا مشکل کام انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ چانکیہ کے دور سے رائج حکمت عملی کو حوصلہ مند طریقے سے لاگو کرکے نوابی ریاستوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے میں سردار پٹیل کی کوششیں اہم تھیں۔
جنرل راوت نے کہا کہ انڈین ملٹری اکیڈمی کے تمام کیڈٹس اپنی تربیت ختم کرنے سے پہلے ایمانداری کا عہد کرتے ہیں۔ جو اس بات پر زور دیتی ہے کہ قوم کی سلامتی، عزت اور بہبود سب سے مقدم ہے۔ جبکہ ذاتی خوشی، راحت اور سلامتی کا مقام ہمیشہ آخری ہوتا ہے۔
آل انڈیا ریڈیو ہر سال سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر سردار پٹیل میموریل لیکچر کا اہتمام کرتی ہے۔ نو آزاد ملک کو مربوط کرنے والی اہم قوتوں میں سے ایک سردار پٹیل آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اطلاعات و نشریات بھی تھے۔
یو این آئی
سردار پٹیل کا کردار کثرت میں وحدت قائم کرنا تھا: چیف آف ڈیفینس - چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت
زاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر پرسار بھارتی کے تحت آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے سالانہ سردار پٹیل میموریل لیکچر میں خطاب کرتے ہوئےجنرل راوت نے کہا کہ سردار پٹیل نے 565 ریاستوں کو ایک خود محتار ملک میں ضم کرنے کا مشکل کام انجام دیا۔