ETV Bharat / bharat

CBSE: طلباء کو ڈپلیکیٹ دستاویزات آن لائن ملیں گی

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے طلبا کو ڈپلیکیٹ دستاویزات (دستاویزات کی نقل) بنانے کے لئے اب بورڈ میں نہیں جانا پڑے گا۔ سی بی ایس ای نے طلبا کی سہولت کے لئے ڈپلیکیٹ اکیڈمک ڈاکیومنٹ سسٹم (ڈی اے ڈی ایس) شروع کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 9:30 AM IST

Cbse Students get online duplicate documents
CBSE: طلباء کو جعلی دستاویزات آن لائن ملیں گی

سی بی ایس ای کے طلبا کو ڈپلیکیٹ دستاویزات بنوانے کے لئے اب بورڈ میں نہیں جانا پڑے گا۔ طلبا دستاویزات کی نقل کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ در اصل کووڈ 19 وبا کے مدنظر سی بی ایس ای نے طلبا کی سہولت کے لئے ڈپلیکیٹ اکیڈمک ڈاکیومنٹ سسٹم (ڈی اے ڈی ایس) لانچ کیا ہے۔

سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے طلبا کو ڈپلیکیٹ دستاویزات کے لئے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبا کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے بورڈ کے محکمہ آئی ٹی نے (ڈی اے ڈی ایس) پورٹل تیار کیا ہے۔ جہاں طلبا آن لائن پورٹل پر ڈپلیکیٹ مارک شیٹ، پاسنگ سرٹیفکیٹ، مائگریشن سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ ان تمام دستاویزات کے لئے طلبا www.cbse.nic.in یا https://cbseit.in/cbse/web/dad's/home.aspx پر درخواست دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیلٹا پلس ویرِیئنٹ: مرکز کی جانب سے 8 ریاستوں کو فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ سی بی ایس ای ان دستاویزات کی نقل کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے طالب علم کے گھر بھیجے گا۔ اس کے علاوہ درخواست دینے کے بعد طلبا ٹریک بھی کرسکیں گے کہ ان کے دستاویزات کہاں تک پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.