ETV Bharat / bharat

رامپور: ہمیں اپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا ہے: کسان

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کسانوں نے لکھیم پور کھیری میں جاں بحق ہونے والے کسانوں کو انصاف دلانے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل مارچ نکالا۔ کسانوں نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا ہے۔

کسانوں نے کینڈل مارچ نکالا
کسانوں نے کینڈل مارچ نکالا
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:22 AM IST

ضلع رامپور میں کسانوں کا ایک جلوس گاندھی سمادھی پہنچا جہاں انہوں نے کینڈل مارچ نکال کر لکھیم پور کھیری میں ہلاک ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے لکھیم پور کھیری واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر وزیر مملکت کے بیٹے نے گاڑی چڑھائی اور اپنی گاڑی سے کسانوں کو بربریت کے ساتھ روند دیا وہ ایک ناقابل بیان واقعہ ہے۔

کسانوں نے کینڈل مارچ نکالا

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کسان تحریک کے دوران اب تک ساڑھے سات سو کسان شہید ہوچکے ہیں۔ کسانوں پر ظلم و زیادتی دیکھ کر اب ہمیں اپنے ہی ملک میں رہنے سے ڈر لگنے لگا ہے۔

حسیب احمد نے کہا کہ بی جے پی کا پرچم لگاکر جب کوئی گاڑی دکھائی دیتی ہے تو کسان خوف زدہ ہوجاتے ہیں کہ کہیں بی جے پی والے کسانوں کو اپنی گاڑی سے روند نہ دیں۔

انہوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت جس طرح سے کسانوں کے معاملے میں بے رخی اختیار کررہی ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ کسان رہنما نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم من کی بات تو کرتے ہیں لیکن حیرت ہوتی ہے کہ اس ملک کو اناج دینے والے کسانوں کو بری طرح روند دیا جاتا ہے اور وزیر اعظم مودی ایک لفظ بھی کسانوں سے ہمدردی کے لئے ٹویٹ نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی بولتے ہیں۔

کینڈل مارچ کے دوران حسیب احمد نے کہا کہ وزیر مملکت اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا پر الزامات کی غیر جانبداری سے جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی کسی ریٹائرڈ جج کے بجائے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے سٹنگ جج کے ذریعہ جانچ کرانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.