Bypoll Results 2022: ضمنی انتخابات نتائج 2022: ملک میں ایک لوک سبھا اور چار اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں سے پانچوں سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چاروں ریاستوں میں بی جے پی امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شتروگھن سنہا مغربی بنگال کی آسنسول لوک سبھا سیٹ سے اور بابل سپریو بالی گنج اسمبلی سیٹ سے جیت گئے ہیں TMC wins Ballygunge, Asansol۔
دوسری طرف بہار کی بوچاہن سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار امر پاسوان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں کانگریس امیدوار جے شری جادھو نے مہاراشٹر کی کولہا پور شمالی اسمبلی سیٹ سے 18 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ چھتیس گڑھ کی کھیر گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار یسودہ ورما نے بھی تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔
مظفرپور کے بوچہا اسمبلی حلقہ کے انتخابی نتائج سامنے آ چکا ہے، بوچہا کی عوام نے آر جے ڈی کے امیدوار امر پاسوان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے۔ اس نشست پر این ڈی اے اتحاد کی جانب سے بے بی کماری انتخابی میدان میں تھی جبکہ آر جے دی، کانگریس اور وی آئی پی نے اپنے الگ الگ امیدوار میدان میں اتارے۔ حالانکہ کانٹے کا مقابلہ آر جے ڈی کے امر پاسوان اور این ڈی اے اتحاد امیدوار بے بی کماری کے درمیان ہی رہا۔ امر پاسوان کو کل 82562 ووٹ ملے، جبکہ بے بی کماری کو 45909 ہی ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح سے امر پاسوان نے 36635 ووٹوں کے بڑے فرق سے اس انتخابی میدان پر کامیاب ہوگئے. دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس امیدوار کو نوٹا سے بھی کم ووٹ ملا، کانگریس کو 1336 ووٹ ہی حاصل ہو سکا جبکہ لوگوں نے نوٹا میں 2967 ووٹ دئے۔
- آر جے ڈی دفتر میں جشن کا ماحول
ادھر آر جے ڈی کی جیت پر ریاستی دفتر میں بھی خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی و ترجمان شکتی سنگھ یادو نے کہا یہ راجد کی نہیں بلکہ بوچہا کے عوام کی جیت ہے، بوچہا کی عوام نے مذہب، ذات، برادری سے اوپر اٹھ کر راجد امیدوار کو ووٹ دیا ہے اور مخالف پارٹی کو یہ پیغام بھی دے دیا ہے کہ اب بہار میں فرقہ پرست طاقتوں کی خیر نہیں، لوگ اب بیدار ہو چکے ہیں، یہاں مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر لوگوں نے ووٹ کیا ہے۔ اس سے صاف ہوتا ہے کہ تیجسوی یادو کے تئیں لوگوں میں اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھتا جا رہا ہے اور عنقریب بہار کی عوام تیجسوی یادو کو بہار کا وزیر اعلیٰ بنائے گے۔
- شتروگھن لوگوں کا شکریہ ادا کیا
بالی وڈ کے سئنیر اداکار اور ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا نے آسنسول لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ریکارڈ جیت کے بعد اپنے ٹوئٹ میں ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ شتروگھن سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ جیت کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ آسنسول لوک سبھا حلقے میں ترنمول کانگریس کی یہ پہلی جیت ہے، یہ جیت کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسنسول کے ووٹرز نے ترقیاتی اور روشن خیالات کی حمایت کی ہے، ان کی بدولت ہی ممتابنرجی کو آسنسول لوک سبھا کی تاریخ میں پہلی کامیابی ملی ہے۔
- ترنمول کانگریس نے مناسب امیدوار میدان میں اتارے: فرہاد حکیم
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی ضمنی انتخابات میں ملی جیت کو عام لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹرز کی جیت ہے۔ فرہاد حکیم نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس نے مناسب امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا، آسنسول میں شتروگھن سنہا کی جیت مارجین دیکھنے سے ہی پتہ چل جاتا ہے۔