ETV Bharat / bharat

Perfume Business In Bidar: بیدر میں رمضان کے موقع پر عطر تاجر پرامید

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 1:11 PM IST

رواں برس کورونا وائرس کی گائیڈ لائن سے مکمل طور پر نجات پانے کے بعد مختلف تاجر اپنے اپنے کاروبار کو لے کر پر آمید ہیں اور ماہ رمضان کے حوالے سے مختلف کاروبار کرنے والے تاجر اس ماہ میں بہتر کاروبار ہونے کی آمید پر اپنی دکانوں کو سجائے بیٹھے ہیں۔ Business Of Perfume In Bidar

رواں برس ماہ رمضان میں عطر کے تاجر پر آمید

ماہ رمضان کے حوالے سے خصوصی دکانوں میں دینی کتب کے علاوہ عطر اور خوشبو کی دکانیں کافی اہم اور ضروری مانی جاتی ہیں۔ اس ماہ مقدس کے حوالے سے گزشتہ دو سالوں سے ماہ رمضان، عید الفطر، عید الاضحی، شب قدر، شب معراج، شب برات جیسی مقدس راتوں کی عبادات بھی لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ادا کی کیونکہ اس دوران تمام عبادتگاہوں کو بند کردیا گیا تھا۔ لیکن رواں برس کورونا کی پابندیوں کو مکمل اٹھائے جانے کے بعد یہ پہلا رمضان ہے جس میں لوگ اجتماعی طور پر عبادت کر رہے ہیں اور اپنا اپنا کاروبار بڑے ہی جوش و خروش سے کر رہے ہیں جن میں عطر اور خوشبو کی دکانیں بھی شامل ہی۔Business Of Perfume In Bidar

ضلع بیدر کے صوفیا بازار میں موجود عطر کی دکانوں میں رواں سال پھر سے رونق لوٹ آئی ہے۔ احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان میں داخل کیا، پچھلے دو سالوں سے کاروبار مکمل طور پر بند تھا جس کے سبب ہم معاشی طور پر بے حد پریشان تھے لیکن اللہ تعالی نے رواں سال ہمیں اور سب کو عبادت کرنے اور کاروبار کرنے کا موقع عطا کیا ہے اور ہمیں آمید ہے کہ اس سال انشاء اللہ اچھا کاروبار ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ Business Of Perfume And Gulkand: نوجوان نے گلاب کی کھیتی سے عطر اور گلقند کا کاروبار شروع کیا

ایک اور دکاندار جمیل احمد نے بتایا کہ ہمارے یہاں قرآن شریف، جائے نماز، ٹوپی اور مسواک کے علاوہ عطر اور پرفیوم کی مختلف اور نایاب برانڈ دستیاب ہیں۔ اللہ سے آمید ہے کہ اس سال اچھا کاروبار ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.