پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کا علاقے کو بٹل کوٹ لورن کے لیے اے آر ٹی او پونچھ کی جانب سے دو بسوں کا پرمٹ فراہم کیے جانے پر بلاک لورن کے دیہی علاقوں کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے آر ٹی او پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔ دراصل علاقے میں بسوں کی عدم دستیابی کے سبب مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوردراز علاقے میں عوام کی کثیر تعداد غربت میں زندگی گزار رہی ہے اور اکثر ان لوگوں کو منڈی آنا جانا ہوتا ہے اور خاص طور پر وہ زائرین جن کا ہمیشہ مرکزی درگاہ سائیں الہی بخش رحمۃ اللہ علیہ بٹل کوٹ آنا جانا ہوتا ہے، اس دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ سومو و ٹاٹا میجک کا کرایہ کافی زیادہ ہے۔Bus service Start from Mandi to loran batalkote
۔
مزید پڑھیں:۔ SRTC Bus Service منی گام سے سرینگر تک ایس آر ٹی سی بس سروس شروع
انہوں نے کہا کہ بسوں کے مقابلے میں سومو یا ٹاٹا میجک کا کرایا بہت زیادہ ہوتا ہے جس کا خرچ برداشت کرنا غریب لوگوں کے لئے کافی مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں %95 فیصدی لوگ غریب ہیں، جن کے پاس اتنی ذرائع آمدنی نہیں ہے جو کرایا دے کر یہاں سے منڈی یا پونچھ کا رُخ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ تھی کہ اس علاقہ کے لیے بسوں کا پرمٹ فراہم کیا جائے، جس کے بعد اے آر ٹی او پونچھ کی جانب سے فوری اقدامات کرتے ہوئے لورن کے دور دراز اور دیہی علاقہ کے لیے دو بسوں کا پرمٹ فراہم کیا گیا اور دو بسوں کو ان علاقوں کی خدمات پر مامور کیا گیا، جس سے بلاک لورن کے دوردراز علاقہ کے لوگوں کو سہولیات فراہم ہوئی ہے، جس کے بعد بلاک لورن کے ان دوردراز علاقوں کے لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔ اہل علاقے نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اے آر ٹی او پونچھ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔