ETV Bharat / bharat

Vehicle Lifters Arrests بڈگام میں چوری کے الزام میں تین افراد گرفتار - بڈگام میں چوری کے واقعات

پولیس نے چوری کے الزام میں سرینگر کے پاریم پورہ علاقے سے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی ہے۔ Vehicle Lifters Arrests in Budgam

بڈگام میں تین چور گرفتار
بڈگام میں تین چور گرفتار
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Dec 26, 2022, 1:06 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے سرینگر کے پاریم پورہ علاقے سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ گاڑیوں کی چوری کرتے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی برآمد کی ہے۔ 24 دسمبر کو پولیس چوکی سوئیبگ کو ایک شخص جاوید احمد شیخ داماد غلام نبی شیخ ساکن چورپورہ کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی شب ان کی ٹایوٹہ تویرا گاڑی، زیرِ رجسٹریشن نمبر JK01P/2371 کو انہوں نے چورپورہ آرتھ میں سڑک کے کنارے کھڑی کی تھی، جس کو کچھ نامعلوم چوروں نے چوری کر کے لے گئے ہیں۔Budgam police arrests three vehicle lifters

مزید پڑھیں:۔ Theft case Solved بڈگام میں چوری کا معاملہ حل، دو ملزمان گرفتار

اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 410/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ اس کیس میں تفتیش کے دوران کافی کوشش کرنے کے بعد پولیس نے مسروقہ گاڑی کو 24 گھنٹوں کے اندر سرینگر کے علاقے پاریم پورہ برتھنہ سے برآمد کر لیا اور گاڑی چوری کے معاملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا، جس کی شناخت لطیف پٹھان ولد علی پٹھان ساکن مجھ پتھری خانصاحب کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے مزید دو ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کیا جو اس جرم کی واردات میں بھی ملوث تھے۔ اس سلسلے میں پولیس چوکی سوئیبگ کی پولیس ٹیم نے دونوں افراد کو کورٹ روڈ بٹہ مالو سرینگر سے گرفتار کیا۔ ان کی شناخت پرویز احمد شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکنہ کیچھ ہامہ بارہمولہ اور الطاف احمد شیخ ولد عبدالوہاب شیخ ساکنہ گنھٹہ مولہ بارہ مولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید لوگوں کی گرفتاریوں کی توقع ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2022, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.