ETV Bharat / bharat

Online Government Services بڈگام انتظامیہ نے تمام سرکاری خدمات کو آن لائن کر دیا - آن لائن سرکاری خدمات

بڈگام انتظامیہ نے عوام کو راحت دیتے ہوئے تمام سرکاری خدمات کو آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ سرکاری دفاتر کا چکر لگانے کے بجائے اپنے اپنے گھروں سے ہی اپنی پریشانیوں کو حل کرسکیں۔ Budgam Administration started online services

سرکاری خدمات کو آن لائن
سرکاری خدمات کو آن لائن
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 11:05 AM IST

سرکاری خدمات کے آن لائن ہونے پر عوام کا ردعمل

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بڈگام میں بھی تمام سرکاری خدمات کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ضلعی سطح پر قابل ستائش قدم اٹھایا ہے تاکہ لوگوں کی روز مرہ کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ عوام کو ذاتی کاموں کے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگانا پڑتا تھا لیکن انتظامیہ کے اس اقدام سے عوام کو راحت ملی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ہمارے پاس ایک ٹاسک فورس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آن لائن خدمات کے لیے مختص ریٹ لسٹ کی ویڈیو پبلسٹی کی ہے۔ ہم نے ایک کوآرڈینیشن سِل بھی قائم کیا ہے، جس کے ذریعہ لوگ اپنی شکایت کو براہ راست ہمیں کال کر کے بتاسکتے ہیں تاکہ مسئلہ کا حل نکالا جاسکے۔ ڈی سی بڈگام سید فخرالدین حامد نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن سہولیات سے استفادہ کریں۔ ڈی سی نے کہا کہ جس کسی کو بھی آن لائن سسٹم استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش آرہی ہو، وہ ہماری مرکزی ٹیم کو کال کر سکتا ہے تاکہ اسکی پریشانی کا ازالہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:۔ جے کے اے ایس افسران کے لیے آن لائن پورٹل جاری
وہیں مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سرکاری اسکیموں کو آن لائن کرنے پر انتظامیہ کے بہت مشکور ہیں۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہمیں کسی بھی قسم کے کام کے لیے سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب ہم اپنے گھر پر یہ سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھروں پر ہی ان سہولیات کا فائدہ اٹھا کرسکیں۔ امید ہے کہ انتظامیہ عام لوگوں کو بہتر اور پریشانی سے پاک خدمات فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.