ETV Bharat / bharat

Brij Bhushan to Address Media برج بھوشن 22 جنوری کو میڈیا سے خطاب کریں گے - ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا

برج بھوشن 22 جنوری کو ریسلنگ فیڈریشن کی جنرل میٹنگ میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ برج بھوشن سنگھ پر نوجوان کھلاڑیوں کی جنسی ہراسانی کرنے کا الزام ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:07 PM IST

گونڈہ: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر 22 جنوری کو میڈیا سے خطاب کریں گے۔ برج بھوشن کے بیٹے پرتیک بھوشن سنگھ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پرتیک نے کہا کہ ان کے پاس فی الحال اس معاملے پر تبصرہ کرنے کا کوئی باضابطہ اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد برج بھوشن سینئر حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد 22 جنوری کو ریسلنگ فیڈریشن کی جنرل میٹنگ میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔ پرتیک نے کہا کہ وہ اپنا سرکاری بیان وزارت کھیل کے پاس ریکارڈ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ریسلرز نے جمعہ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے رجوع کیا اور ڈبلیو ایف آئی کے صدر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ آئی او اے کے صدر پی ٹی اوشا کو لکھے ایک خط میں پہلوانوں نے کہا کہ انہیں ان کے کئی ساتھیوں نے برج بھوشن کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کے بارے میں بتایا ہے۔ اس خط پر ٹوکیو اولمپک میڈلسٹ روی داہیا اور بجرنگ پونیا سمیت پانچ پہلوانوں کے دستخط ہیں۔ ریو گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک اور عالمی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ اور دیپک پونیا نے بھی شکایتی خط پر دستخط کیے ہیں۔ پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی کو تحلیل کرنے اور اس کے صدر کو برطرف کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi کھلاڑیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت ہے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.