ETV Bharat / bharat

Bomb Explodes in Manipur: منی پور میں بم دھماکہ

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 1:25 PM IST

منی پور کے ضلع امپھال Bomb explodes in Manipur کے لاملونگ بازار میں بدھ کے روز ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکہ میں ایک فارمیسی اور دیگر دکانوں کے دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ آج اعلی الصبح دو بجے کے قریب پیش آیا ہے۔

منی پور میں بم دھماکہ
منی پور میں بم دھماکہ

منی پور کے لاملونگ کیتھل میں بدھ کے روز ایک طاقتور بم دھماکہ Bomb explodes in Manipur کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دھماکے سے علاقے میں ایک فارمیسی اور دیگر دکانوں کے دروازوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آج علیٰ الصبح 02.45 بجے پیش آیا جب کہ دھماکے کی وجہ سے علاقے کی زیادہ تر دکانوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے والے مقام کے نزدیک فارمیسی کی دکان پوری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں رکھی زیادہ تر ادویات تباہ ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیر لیا۔

پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.