ETV Bharat / bharat

AAP on Alleged Operation Lotus کیجریوال نے دہلی میں بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس' ناکام بنایا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 6:02 PM IST

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا 'آپریشن لوٹس' ناکام بنا دیا ہے اور اب ریاستی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ Chief spokesperson of AAP Slams BJP

Operation Lotus
'کیجریوال نے دہلی میں بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس' ناکام بنایا'

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ AAP Meeting in delhi کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام ایم ایل ایز نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ ہم اپنی آخری سانس تک اروند کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی نے آج یہ خبر پھیلائی کہ آج بہت سارے عآپ ایم ایل اے میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے، جو غلط ثابت ہوئی۔ میٹنگ میں 12 ایم ایل ایز نے بتایا کہ بی جے پی کے شخص نے ہم سے رابطہ کیا کہ ہم عام آدمی پارٹی کو توڑ کر بی جے پی میں چلے جائیں۔ بی جے پی نے ہمارے 40 ایم ایل ایز کو 20-20 کروڑ میں خریدنے پر نظر رکھی تھی، ملک جاننا چاہتا ہے کہ 40 ایم ایل اے کو 20-20 کروڑ کے حساب سے دینے کے لئے 800 کروڑ کہاں سے آئے؟ عدالت میں اراکین اسمبلی کی گواہی کو ثبوت سمجھا جاتا ہے۔ وقت آنے پر ملک کے سامنے ایسے ایسے ثبوت رکھیں گے کی بی جے پی لیڈروں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی۔ Chief spokesperson of AAP Slams BJP

انہوں نے کہا کہ تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد تمام ممبران اسمبلی نے متفقہ طور پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے الزام لگارہے ہیں کہ دہلی کے اندر بہت بڑا ایکسائز گھوٹالہ ہوا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ان کے سب سے بڑے ملزم ہیں۔ اس کے بارے میں بی جے پی کے ترجمان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اب سسودیا کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پکڑا جائے گا۔ بالکل اسی طرح سی بی آئی نے سسودیا کے خلاف ایک صفحے کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس ایف آئی آر میں سب کچھ ذرائع کے حوالے سے ہے، لیکن اس کی بنیاد پر، سسودیا کی رہائش گاہ، ان کے آبائی گاؤں سمیت 31 مقامات پرسی بی آئی نے چھاپے مارے۔ اس چھاپے میں سی بی آئی کو رقم، سونا، بے نامی جائیداد اور کسی بھی قسم کا کوئی دستاویز نہیں ملا ہے۔ اس کے باوجود سسودیا کو گرفتارکرنے کی خبریں ہربحث میں بی جے پی کے ترجمان کررہے ہیں۔ Chief spokesperson of AAP Slams BJP

عآپ کے ترجمان نے کہا کہ سسودیا پر اتنا دباؤ صرف اس لیے بنایا گیا، کیونکہ بی جے پی نے انہیں تجویزدی کہ آپ عام آدمی پارٹی سے الگ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں تو آپ کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔ آپ کے خلاف تمام کیسز کلیئر ہو جائیں گے۔ اس کے بعد ہمارے چار ایم ایل ایز نے بتایا کہ بی جے پی 20-20 کروڑ روپے کی پیشکش کر کے دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے دہلی کی گلی محلوں میں کہا جانے لگا کہ اب کیجریوال کی حکومت گرنے والی ہے۔ اسی سلسلے میں آج تمام ایم ایل ایز کو بلایا گیا تھا۔ Chief spokesperson of AAP Slams BJP

یہ بھی پڑھیں: Saurabh Bhardwaj Comments On Bjp:'بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں لوگوں کو گمراہ کیا'

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آپریشن لوٹس کو آج کیجریوال نے ناکام بنا دیا۔ چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر 62 میں سے 53 ایم ایل ایز موجود تھے۔ اسمبلی کے اسپیکر بیرون ملک گئے ہیں اور نائب وزیر اعلیٰ سسودیا ہماچل پردیش گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ایم ایل اے ونے مشرا، دنیش موہنیا، مکیش اہلاوت، گلاب سنگھ یادو، شیوچرن گوئل اور امانت اللہ نے فون کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی۔ دہلی کی حکومت مستحکم ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔ Chief spokesperson of AAP Slams BJP

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.