شملہ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا، جس میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی نے جو کہا ہے، اسے پوراکیا ہے، بلکہ جونہیں کہا اسے بھی پورا کیا ہے۔Himachal Pradesh Polls 2022
منشور میں اگلے پانچ سال میں پردھان منتری یوجنا کے تحت تمام دیہاتوں کو پکی سڑکوں سے جوڑے جانے، مندروں کے آس پاس کی ترقی، سیب کی پیکنگ میٹریل پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا ایک حصہ ریاستی حکومت کو برداشت کرنے، ریاست میں پانچ نئے میڈیکل کالج کھولنے، وقف بورڈ کی جائیدادوں کا سروے کرنے اور غیر قانونی املاک کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے سمیت چھٹی سے بارہویں جماعت کی طالبات کو سائیکل اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اسکوٹی دینے کے دعدے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لڑکیوں کی شادی کے لیے ’شگن‘ اسکیم کے تحت دی جانے والی 31 ہزار کی رقم بڑھا کر 51 ہزار روپے، حاملہ خواتین کو 25 ہزار روپے کی دیکھ بھال کی رقم، غریب خواتین کو سال میں تین ایل پی جی سلنڈر، آٹھ لاکھ سے زیادہ نوکریاں دینے جیسے وعدے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Slams Double Engine Govt گجرات میں ڈبل انجن کا دھوکہ نہیں چلے گا، راہل
یواین آئی