ETV Bharat / bharat

BJP Leader Killed in Chennai: چنئی میں بی جے پی رہنما کا قتل - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

چنئی میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی کے سینیئر رہنما کا قتل کردیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔ BJP Leader Killed in Chennai

چنئی میں بی جے پی رہنما کا قتل
چنئی میں بی جے پی رہنما کا قتل
author img

By

Published : May 25, 2022, 12:58 PM IST

چنئی: تمل ناڈو بی جے پی کے ایس سی/ایس ٹی ونگ کے مرکزی ضلع صدر بالاچندرن کا قتل کر دیا گیا ہے۔ منگل کو تین نامعلوم حملہ آوروں نے چنئی کے چنتادری پیٹ میں بی جے پی کے ایک رہنما کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی بالاچندرن کو ریاستی حکومت نے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) کی سہولت دی تھی کیونکہ ان کی جان کو خطرہ تھا۔ واقعہ کے وقت پی ایس او چائے پینے گئے تھے، اسی دوران حملہ آوروں نے بی جے پی رہنما کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ BJP Leader Killed in Chennai

بالاچندرن کے قتل پر چنئی کے کمشنر شنکر جیوال نے کہا کہ "یہ قتل کا معاملہ ہے جس میں پرانی دشمنی شامل ہے، عینی شاہدین نے واقعے کے بارے میں ہمیں اطلاع دی ہے، ہم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ میں یہاں جائزہ لینے آیا ہوں کہ کہیں کوئی بھول تو نہیں ہوئی ہے، تاہم اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے، پولیس اہلکار قتل کی جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہے ہیں۔

تمل ناڈو میں اپوزیشن رہنما اے آئی ڈی ایم کے، کے ای کے پلانی سوامی نے تمل ناڈو پولیس کی ناکامی پر سخت اعتراض کیا۔ پلانی سوامی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "20 دنوں میں 18 قتل کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح کے واقعات نے دارالحکومت کو قاتل شہر میں تبدیل کر دیا ہے، شہر میں امن و امان تباہ ہو گیا ہے اور لوگوں کی حفاظت خطرے میں ہے۔ پتہ نہیں یہ تمل ناڈو کا دارالحکومت چنئی ہے یا قتل کی راجدھانی؟ کیا یہ ڈی ایم کے کا طرز حکمرانی کا ماڈل ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.