ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ارریہ کل

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 4:17 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خطہ سیمانچل میں تیسرے مرحلے کے تحت انتخاب ہونے والا ہے.

دورہ ارریہ کل
دورہ ارریہ کل

ریاست بہار میں تمام پارٹیوں کے اعلیٰ لیڈران کا رخ اب سیمانچل کی طرف ہے جس سے سیاسی پارا تیز ہو گیا ہے. اسی ضمن میں ارریہ کے فاربس گنج ہوائی اڈے میں کل وزیراعظم نریندر مودی انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے پہنچ رہے ہیں .

مودی کے دورہ کے لیے ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے. اس دوران حفاظتی نقطہ نظر سے آج فاربس گنج ہوائی اڈے کا معائنہ کرنے ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی ہردے کانت، فاربس گنج ڈی ایس پی پشکر کمار پولس اہلکار کے ساتھ پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا.

اطلاعات کے مطابق ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی قیادت میں معائنہ کرنے پہنچی ٹیم نے جلسہ گاہ کا باریکی سے معائنہ کیا اور ایک ایک چیز معلومات حاصل کی.

وزیراعظم کے سیکورٹی میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہو اس کے لئے جلسہ گاہ میں پہنچنے والے لوگوں کے لئے الگ الگ کئی دروازے بنائے جا رہے ہیں. اس کے علاوہ جلسہ گاہ میں بریکٹنگ، صحافیوں کی جگہ اور کارکنوں کے لئے بھی الگ سے جگہ بانٹی گئی ہے. جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے ایک ایک شخص کی کئی مرحلے میں چیکنگ ہوگی اس کے بعد وہ اندر داخل ہو سکیں گے.

وہیں ایس پی ہردے کانت نے تیار ہو رہی جلسہ گاہ پر تعینات کئے گئے سبھی ارریہ پولس اہلکار جن میں ایس ڈی پی او پشکر کمار، فاربس گنج ایس ڈی پی او گوتم کمار سمیت دیگر محکمہ کے اعلیٰ افسران کو حفاظتی اقدامات کے تعلق سے ضروری چیزوں کی نشاندہی کی اور اس پر عمل پیرا کی ترغیب دی. اس دوران سکیورٹی کے تحت سوانگ گتا کو بھی بلایا گیا جو پورے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا.

وزیراعظم کی جلسہ گاہ پوری طرح سے ایس پی جی کے ہاتھوں ہوگا جو اسٹیج سے لے کر ایک ایک چیز کی نگرانی کرے گا. موقع پر فاربس گنج سے بھاجپا امیدوار منچن کیسری ،سابق ایم ایل اے لچھمی نارائن مہتو، منوج جھا کے علاوہ پولس اسکارٹ ٹیم بھی موجود تھی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.