ETV Bharat / bharat

UP BJP President بھوپیندر سنگھ اتر پردیش بی جے پی کے نئے صدر مقرر - بھوپیندر سنگھ اترپردیش بی جے پی کے نئے صدر

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر بی جے پی نے اترپردیش اکائی کے صدر کی ذمہ داری چودھری بھوپیندر سنگھ کو دی ہے، جو جاٹ برادری سے آتے ہیں۔ بھوپندر سنگھ چودھری راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ UP BJP President

بھوپیندر سنگھ کو اتر پردیش بی جے پی کا نیا صدر مقرر کیا گیا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 4:45 PM IST

لکھنؤ: یوگی حکومت میں وزیر رہنے والے چودھری بھوپیندر سنگھ کو اتر پردیش میں بی جے پی کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھوپیندر سنگھ کو یوپی بی جے پی کا ریاستی صدر نامزد کیا ہے۔ چودھری بھوپیندر سنگھ اب تک یوگی حکومت میں پنچایتی راج کے وزیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اب وہ ریاستی صدر کے طور پر اپنا کام کریں گے۔ Bhupendra Singh Became State BJP State President

مزید پڑھیں:۔ بھارت میں تمام مذاہب کے آبا و اجداد ہندو تھے، یوپی کے وزیر کا متنازع بیان

لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے جاٹ برادری پر داؤ کھیلتے ہوئے مغربی اتر پردیش میں جاٹ لینڈ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر بی جے پی نے یہ بڑی ذمہ داری چودھری بھوپیندر سنگھ کو دی ہے، جو جاٹ برادری سے آتے ہیں۔ چودھری بھوپندر سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ فی الحال قانون ساز کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت میں پنچایتی راج کے وزیر بھی ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے اعلان کے ساتھ ہی وہ اب اپنا استعفیٰ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.