ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کے کالج پر چلے پولیس انتظامیہ کے بلڈوزر پر سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت شکل دیکھ کر کام کرتی ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ رامیشور شرما نے کتنی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہے اس کی جانچ ہوئی کیا ؟ جن وزیروں نے ناجائز قبضہ کیا ہے، ان پر کیا کارروائی کی گئی ؟
انہوں نے کہا کہ عارف مسعود کا احتجاج پرامن تھا اور آئینی حقوق کے تحت جمہوری طریقے سے اپنی بات رکھی تھی۔ اس احتجاج میں کسی کے مذہب کے بارے میں برا نہیں بولا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دباؤ اور ڈرانے کا کام کر رہی ہے۔