بھارت میں بھی یہ کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے ملک میں مجموعی کورونا وائرس کے 180 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 251 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے ۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 251 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81 ہزار518 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3 ہزار305 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔
اس وائرس کے حوالے سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپین میں برقرار ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے اور مرنے والوں کے اعداد و شمار 11ہزار591 تک پہنچ گئی ہے۔
اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 716 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 87ہزار956 ہو گئی ہے۔
ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 757 ہو چکی ہے جبکہ 41 ہزار 495 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
جنوبی کوریا میں اس وبا سے 158 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ 9 ہار 661 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔یہاں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار 8 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ 63 ہزار 429 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی اورا سپین میں یہ مہلک وائرس وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والی کی تعداد چین سے بہت زیادہ ہے۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہونے کی خبریں ہیں۔
مزید پڑھیں: تبلیغی مرکز میں کورونا کا بحران : تصویر کا دوسرا رخ
کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطے میں 3 ہزار 649، یوروپی خطہ میں 23 ہزار 962، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 158، مغربی ایشیائی خطہ میں 2 ہزار 813، امریکہ کے قریب واقع علاقوں میں 2 ہزار 457 اور افریقی خطہ میں 60 افراد کی موت ہوئی ہے۔