عالمی بینک نے کہاکہ 'كووڈ -19 دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عالمی بینک گروپ عالمی وبا کی صحت اور اقتصادی اثرات کا سامنا کر رہے ممالک کی مدد کے لئے فوری طور پر امداد کی مد میں 12 ارب ڈالر تک ابتدائی پیکج فراہم کر رہا ہے'۔
اس سے پہلے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجيوا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوس مالپس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا'آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ كووڈ -19 وائرس سے پیدا انسانی آفات اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں رکن ممالک کی مدد کے لئے تیار ہے۔
ہم بین الاقوامی اداروں اور قومی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ جن غریب ممالک میں صحت کا نظام کمزور ہے وہاں ہم خاص طور پر توجہ دے رہے ہیں'۔
مزید پڑھیں:
دونوں معروف عالمی اداروں نے کہا کہ وہ ہنگامی مالی مدد، پالیسی ساز مشورہ اور ٹیکنالوجی امداد سمیت اپنے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے دہلی تشدد اور کوروناوائرس پر بات ہوئی: کیجریوال
انہوں نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل میں ممکنہ کسی بھی وبا سے نمٹنے کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی نگرانی اور ر تدارک کا نظام اہم ہے۔