ان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے معاملے میں عبوری فوجی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ اس مطالبے کے ساتھ ہزاروں مظاہرین اب بھی دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
سوڈان پروفیشنل اسوسی ایشن، ان مظاہروں کی قیادت کر رہی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فوج اقتدار اور انتظام سے الگ رہے اور وہ سویلین حکومت چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوڈانی عوام کی طرف سے گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد، 11 اپریل کو فوج نے عمر البشیر سے بے دخل کردیا اور ایک عبوری فوجی کونسل کو تشکیل دیا جو دو برس تک حکومت چلائے گی جس کے بعد انتخابات منعقد ہوں گے۔
سوڈانی فوج نے عمر البشیر کے ساتھ ساتھ ان کے حکومت کے کئی وزرا اور ججز اور قانون نافذ کرنے والے حکام کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔