ETV Bharat / bharat

مغربی ریلوے چار خصوصی ٹرینیں چلائے گی

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:28 PM IST

مغربی ریلوے پر چلنے والی چھ جوڑی خصوصی ٹرینوں میں سے چار جوڑی ٹرین مغربی ریلوے کے اسٹیشنوں سے چلیں گی جبکہ دو دیگر ٹرینیں سفر کے دوران مغربی ریلوے سے گزریں گی۔

مغربی ریلوے چار خصوصی ٹرینیں چلائے گی
مغربی ریلوے چار خصوصی ٹرینیں چلائے گی

مغربی ریلوے ولساڈ - مظفرپور ، اندور- ہاوڑہ ، اندور- نئی دہلی اور احمد آباد - بھونیشور کے درمیان 12 ستمبر سے چار اضافی خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔

رابطہ عامہ کے چیف افسر سمت ٹھاکر نے پیر کو بتایا کہ مغربی ریلوے پر چلنے والی چھ جوڑی خصوصی ٹرینوں میں سے چار جوڑی ٹرین مغربی ریلوے کے اسٹیشنوں سے چلیں گی جبکہ دو دیگر ٹرینیں سفر کے دوران مغربی ریلوے سے گزریں گی اور مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں پر رک کر جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں ولساڈ - مظفر پور ، اندور- ہاوڑہ ، اندور- نئی دہلی اور احمد آباد -بھونیشور ایکسپریس کی خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ مغربی ریلوے کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹاپ پیج کے ساتھ گزرنے والی ٹرینوں میں پالن پور-وسائی روڈ کے راستے چلنے والی یشونت پور-بیکانیر ایکسپریس اور ناگدا - بھوپال کے راستے چلنے والی جے پور-میسورو ایکسپریس شامل ہے۔

یہ ٹرینیں مکمل طور پر ریزور ٹرینوں کے طور پر چلیں گی۔ٹرین نمبر 09051/09052 ولساڈ- مظفر پور ہفتہ وار خصوصی: ٹرین نمبر 09051 ولساڈ - مظفر پور اسپیشل 12 ستمبر سے ہر ہفتہ کو 20.15 بجے ولساڈ سے روانہ ہوگی اور تیسرے دن 07.15 بجے مظفر پور پہنچے گی۔ اسی طرح واپسی کی سمت میں ، ٹرین نمبر 09052 مظفر پور۔ ولساڈ 14 ستمبر سے ہر پیر کو 19.30 بجے مظفر پور سے روانہ ہوگی اور تیسرے دن صبح 05.05 پر ولساڈ پہنچے گی۔ یہ ٹرین ادھنا جنکشن ، نندوربار ، جلگاؤں ، بھوساول جنکشن ، اٹارسی ، جبل پور ، کٹنی ، ستنا ، پریاگراج چھیوکی ، وارانسی ، بلیا ، چھپرا ، سونپور اور حاجی پور جنکشن پر رکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.