تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں رائے دہی شام چار بجے تک ہی ہوگی۔
اس ضلع میں صرف دو ہی اسمبلی حلقے سرپور(کاغذنگر)اورآصف آباد ہیں جو حلقہ لوک سبھا عادل آباد کے تحت آتے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایاکہ ضلع میں 74ماؤنوازوں سے متاثرہ مراکز ہیں ۔اس حلقہ سے 11امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔پُرامن رائے دہی کے لئے2300پولیس ملازمین کو تعینات کیاگیا ہے۔