دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے رائے دہندگان کی بڑی قطار، تمام پولنگ بوتھز پر دکھائی دے رہی ہے۔
جنوبی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شاہین پبلک اسکول میں قائم ایک پولنگ بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا ، "میں ہندوستان اور اس کے آئین کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کے لیے آئی ہوں، ہم ہندوستان کے شہری ہیں۔"
دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں خواتین کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، قومی آبادی رجسٹر اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے خلاف جاری سی اے اے مخالف دھرنے کی وجہ سے حال ہی میں ملک گیر توجہ حاصل ہوئی۔
دہلی کے انتخابی افسر کے سربراہ (سی ای او) نے شاہین باغ کے پانچوں پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان دوبارہ اوکھلا اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلے میں اس علاقے سے کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز ہاشمی اور بی جے پی کے برہما سنگھ بیدھوری ہیں۔