۔
اسرو چیف کے سیون کے مطابق چندریان 2 سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے فی الحال اسرو کے سائنسدان رابطے کی کوشش کررہے ہیں اور ڈیتا کا تجزیہ جاری ہے، وہیں چندریان 2 لینڈر کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو سینٹر میں موجود سائنسداں پریشان نظر آئے۔
اس سے قبل اسرو کے سربراہ کے سیون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس تعلق سے مطلع کیا۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں موجود سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ نشیب وفراز زندگی کا حصہ ہیں اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے انہوں نے اسرو کے سائنسدانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ نے قوم سائنس اور انسانیت کی خدمت کی ہے۔ آپ مبارکباد کے مستحق ہیں