March 21 ۔ 11:40
اٹلی میں 5 ہزار 986 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے اوپر چلی گئی۔
March 21 ۔ 11:36
سول پروٹیکشن کے چیف اینجلو بوریلی اعلان کیا کہ یہاں 627 نئی اموات ہوئیں۔
March 21 ۔ 09:09
جس کے بعد اٹلی میں نئے کیسوں کی تعداد میں بھی حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے
اس سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4،032 اور کیسوں کی تعداد 47،021 ہے۔
March 21 ۔ 11:29
اسپین میں مزید 262 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1 ہزار 93 ہوگئیں۔
فرانس میں مزید 78 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 450 ہو گئی، فرانس میں لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
March 20۔ 23:29
یورپ بھر میں ٹرین سروس محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
March 20۔ 22:05
برطانیہ میں کورونا سے مزید 33 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 177 ہو گئیں، جبکہ 4 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے آج سے برطانیہ میں عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
March 19۔ 06:52
جرمنی میں کورونا وائرس سے 24 ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی، 4ہزار 528 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے نیدر لینڈز میں 30، جرمنی میں 24، بیلجئیم میں 16، سوئٹزر لینڈ میں 13 اور سوئیڈن میں مزید 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
March 19۔ 04:23
امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔
March 18۔ 02:05
امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔