ETV Bharat / bharat

گیہوں کی خرید نہ ہونے سے کسان پریشان - سرکاری افسران

ریاست اترپردیش کے مغربی علاقے ہاتھرس،سہارنپور،میرٹھ،موانہ وغیرہ علاقے میں گیہوں کی سرکاری خرید شروع نہ ہونے سے کسانوں میں زبردست مایوسی ہے۔

گیہوں کی خرید نہ ہونے سے کسان پریشان
author img

By

Published : Apr 16, 2019, 11:29 AM IST

پندرہ دن بعد بھی گیہوں کی سرکاری خرید شروع نہیں ہونے سے منڈی میں بنائے گئے سرکاری مراکز پر خاموشی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منڈیوں میں قائم سرکاری مراکز پر افسران کی تعداد انتہائی کم ہے۔ خرید کی مشکل شرائط عائد کرنے اور افسران کا رویہ انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے کسان اپنا گیہوں آڑھتیوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

آن لائن درخواست کرنے پر ہی کسان کا گیہوں خریدینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کچھ کسانو ں نے کہا کہ خرید مراکز پر موجود ملازمین کا سلوک انتہائی خراب ہے۔ وہ افسران کے غلط رویہ کی وجہ سے وہ اپناگیہوں آڑھتیوں پر فروخت کو زیادہ سہولت بتارہے ہیں۔

کچھ سرکاری ملازمین کسانوں کے گیہوں کو نمی ہونے کی بات کہہ کر گیہوں نہیں خرید رہے ہیں جبکہ آڑھتی بعیر کسی چوں چرا کے ان کے گیہوں خرید رہے ہیں۔

کچھ سرکاری مراکز پرابھی تک لوڈنگ آن لوڈنگ کا ٹھیکہ بھی نہیں اٹھا ہے۔اس سے بھی کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

الیکشن کی وجہ سے افسر گیہوں خرید پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علیگڑھ کے کسان کا گیہوں نہیں خریدا گیا۔پڑوسی اضلاع کے بیشتر گاؤں کے کسانوں کو بھی خرید مراکز پر مایوسی ہاتھ لگ رہی ہے۔

علاقے کے توچھی گڑھ، اگلاس کے کسان جی شنکر پراشر اپنا گیہوں لے کر پیر کو سرکاری خرید سینٹر پر پہنچے تو انہیں علی گڑھ میں ہی اپنا گیہوں فروخت کرنے کی صلاح دی گئی۔

بتایاکہ ہاتھرس میں گیہوں خریدنے پر ادائیگی میں پریشانی آئے گی۔ 57،900 میٹرک ٹن گیہوں خریدنا ہے۔ خرید کے لیے 64 خرید سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں یوپی پی سی ایف کے 54، فوڈ محکمہ کے چار، یوپی ایگرو کے دو ، ایس ایف سی کے دو، ملازم فلاح کارپوریشن کے ایک اور بھارتیہ فوڈ کارپوریشن کا ایک سینٹر ہے۔ گیہں خرید 15 جون تک ہوگی۔

Intro:Body:

mufeez

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.