ETV Bharat / bharat

بہار: پولیس انکاؤنٹر میں 3 ہلاک - UP: 3 dead in encounter

ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے بہلول پور علاقے میں پولیس اور ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں ایک بین ریاستی گروہ کے تین ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ تین لوگوں نے خود سپردگی کی۔

بہار: پولیس انکاؤنٹر میں 3 ہلاک
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 10:29 AM IST

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں کچھ جرائم پیشہ افراد روپوش ہیں، پولیس اور اے ٹی ایف نے اس علاقے کو محاصرہ میں لے لیا، اس دوران بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں طرف سے تقریباً 500 راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ آخر کار پولیس نے انکاؤنٹر میں تین لوگوں کو مارگرایا۔

پولیس سپریڈنٹنٹ مانو جیت سنگھ ڈھلو نے کہا کہ اس گروہ کا سرغنہ منیش سنگھ رادھے پور دیارا کا رہنے والا تھا۔ اس کے ساتھی امام مظفر پور کے منیہاری اور عبدالامان سمتی پور کا رہنے والا تھا۔ تینوں پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔ ان کے پاس سے دو اے کے 47 اور دو غیر ملکی پستول سمیت میگزین اور گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔

وہیں گرفتار تینوں ملزمین سے پولیس سختی سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ایم ایس ڈھلو نے کہا کہ ہمیں اس علاقے میں بدمعاشوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ہم نے کارروائی کی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.