ETV Bharat / bharat

ادھو ٹھاکرے مجلس قانون ساز کے لیے بلا مقابلہ منتخب - Election in Maharastra

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جنھوں نے 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا وہ کسی بھی ایوان کے رکن نہیں تھے اور اقتدار پر باقی رہنے کے لیے انھیں 27 مئی تک مجلس قانون ساز کا رکن ہونا ضروری تھا۔

ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : May 14, 2020, 7:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ایوان بالا میں نو خالی نشستیں، قانون ساز اسمبلی کے 288 ممبران پر مشتمل انتخابی کالج کے ذریعے رائے شماری سے پُر کی جاتی ہیں۔ ادھو ٹھاکرے بلا مقابلہ منتخب ہونگے یہ بات اسی وقت واضح ہو گئی تھی جب مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو نشستوں کے لہے 21 اپریل کو ہونے والے انتخاب کے لیے اپنی اہلیہ فرزند کابینی وزیر ادتیہ ٹھاکرے اور مہا وکاس آگھاڑی کے قائدین جن میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، ریاستی کانگریس کے صدر اور محصول وزیر بالاصاحب تھوراٹ اور شیوسینا کے سینئر رہنما کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے۔

اس موقع پر کہ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پرچہ نامزدگی داخل ہونے کے بعد کہا تھا کہ 'ایم ایل سی کی نو نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوں گے۔ ہم نے کانگریس کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا کہ یہ وقت انتخابات کا نہیں بلکہ کوویڈ-19 کے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے ہماری درخواست کا احترام کیا اور خوش اسلوبی سے اپنے دوسرے امیدوار کو واپس لے لیا'۔ نیز کانگریس نے اپنے دوسرے امیدوار راج کشور عرف پاپا مودی کو فارم واپس لینے پر رضامند کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.