اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی کے موقع پر آج کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹنڈنٹ نے اپنے پورے عملے کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
اسی کے ساتھ مظفر نگر کے چودھری چرن سنگھ پی جی کالج میں مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی پر کالج کے پرنسپل نے بھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام طلباء و طالبات کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس دوران کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ ہمارے ملک میں 30 جنوری کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل ہوا تھا۔ اس لئے آج کے دن کو شہید دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کے لئے بڑی تعداد میں عوام نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کو بھی اس دن دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 1948 میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی کا قتل ہوا تھا۔ اس لئے آج کے دن کو بھارت میں شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔