ہماچل پردیش کی لاہول اسپیتی پولیس نے سمندر کے قریب 14 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع سرچو میں پھنسے جبل پور سیول ڈفینس کے پانچ انجینئروں کو تیسرے دن کےبعد صحیح سلامت نکال لیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ مانو ورما نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ انجینئر لیہ سے واپس لوٹ رہے تھے کہ سرچو میں ان کی گاڑی پھس گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صفر سے 15 ڈگری نیچے کے درجہ حرارت میں ان انجیئنروں کو دو راتیں گزارنی پڑیں۔
پولیس نے منگل کی رات انہیں صحیح سلامت نکال کر کیلانگ پہنچایا۔ واضح رہے کہ فوج کی گاریوں کی تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کا ذمہ انہی انجینئروں کے پاس ہوتا ہے۔ یہ فوج کی گاڑیوں کی تکنیکی خرابی دور کرنے لیہ گئے تھے اور واپس لوٹتے وقت شدید برفباری شروع ہونے پر یہ سبھی راستے میں سرچو میں پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لداخ کو چینی علاقہ بتانے پر ٹوئٹر نے مانگی معافی