بنگلہ دیش عالمی کپ میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سات پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے اور اسے ٹورنامینٹ میں بنے رہنے کے لیے باقی میچوں کو جیتنا ضروری ہے۔
واضح رہے کی بھارت سات میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز ہے اور سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرنے کے ارادے سے آج میدان میں اترے گی۔