سنہ 1215 پوپ انوسینٹ III نے برطانیہ کے تاریخی میگناكارٹا کو غیر قانونی قرار دیا۔
سنہ 1456 دنیا کی پہلی مطبوعہ کتاب 147گٹن برگ بائیبل148 کو چھاپنے کا کام مکمل ہوا۔
سنہ 1600 ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا جہاز ہیکٹر سورت کے ساحل پر پہنچا۔
سنہ 1608 برطانیہ کے پہلے نمائندے کی بھارت کے سورت بندرگاہ پر آمد۔
سنہ 1690 انگریزی حاکم جاب چیرنوک نے کلکتہ میں کارخانہ قائم کیا۔ اس دن کلکتہ کییوم قیام کے طور بھی منایا جاتا ہے۔
سنہ 1814 برطانوی فوج نے امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی پر حملہ کرکے وہائٹ ہاؤس سمیت دوسری عمارتوں کو خاکستر کردیا۔
سنہ 1816 سینٹ لوئیس کے معاہدے پر سینٹ لوئیس، مسوری میں دستخط کیے۔
سنہ 1853 پہلی بار نیویارک شیف جارج کرم نے آلو کا چپس بنایا۔
سنہ 1875 کیپٹن میتھیو ویب انگلش چینل کو تیر کر پار کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بنے۔
سنہ 1891 امریکی موجدتھامس ایڈیسن نے موشن پکچر کیمرے کا پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1894 ٹامس باٹا اور انتونین باٹا نامی دو بھائیوں نے چیک جمہوریہ میں باٹا جوتا کمپنی قائم کی۔
سنہ 1908 بھگت سنگھ کے ساتھی انقلابی شیورام راج گرو کی پیدائش۔
سنہ 1912 روس نے الاسکا صوبہ امریکی حکومت کے ہاتھوں فروخت کیا۔
سنہ 1914 پہلی عالمی جنگ میں: جرمن فوج نے نیمور پر قبضہ کیا۔
سنہ 1922 مارکسسٹ امریکی تاریخ داں ہاورڈ جن کی پیدائش۔
سنہ 1925 سماجی مصلح سدھاکر رام کرشن گوپال بھنڈارکر کا انتقال ہوا۔
سنہ 1929 فلسطین کی آزادی جدوجہد کا آغاز کرنے والے رہنما یاسر عرفات کی پیدائش۔
سنہ 1954 امریکہ میں کمیونسٹ ایکٹ نافذ ہوا۔ امریکی کمیونسٹ پارٹی اور اس سے وابستہ مزدورتنظیموں پر پابندی۔
سنہ 1969 وی وی گیری بھارت کے چوتھے صدر بنے۔
سنہ 1974 فخرالدين علی احمد بھارت کے پانچویں صدر بنے۔
سنہ1981 امریکی گلوکار جان لینن کے قاتل مارک ڈیوڈ چیپمین کو 20 کی سزا دی گئی۔
سنہ 1991 یوکرین سوویت یونین سے الگ ہوکر آزاد ملک بنا۔
سنہ 1991 سویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچیف نے سویت کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دیا۔
سنہ 1993 پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے خلاف لاس اینجلس پولیس نے جنسی استحصال کے الزاز کی جانچ شروع کی تھی۔
سنہ 1995 شمالی امریکہ میں مائیکروسافٹ ونڈوز 95 عام لوگوں کو دستیاب کرایا گیا۔
سنہ 2006 پلٹو سے نظام شمسی کے نویں سیارہ کا درجہ چھینا گیا۔
سنہ 2008 بیجنگ اولمپکس کا انعقاد ہوا اور چین 51 طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔
سنہ 2014 ہالی وڈ کے عظیم اداکار سر رچرڈ اینٹنبرا کا انتقال۔
سنہ 2015 امریکی فٹ بال کھلاڑی اور کوچ چارلی کافی کا انتقال ہوا۔