ETV Bharat / bharat

’ملک بھر میں خوف کا ماحول ہے‘ - bjp west bengal latest news

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مممتا بنرجی

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:40 PM IST

وزیراعلیٰ مممتا بنرجی نے مزید کہا کہ’’ ملک بھر میں خوف کا ماحول ہے۔‘‘

مغربی بنگال کے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آج پورے ملک میں خوف وہ ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی یک طرفہ کارروائی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو فراموش نہیں کیا ہے۔

گرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری توجہ اس مہاماری پر قابوپانے کی ہے مگر ہم بنگال میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا آج پورے ملک اس طرح خوف وہراس کاماحول ہے کوئی بھی اپنی بات رکھنے کی جرأت نہیں کرپارہاہے اور ہرجگہ خوف و ہراس کاماحول ہے۔

ممتا بنرجی نے کو بی جے پی کو بنگال کی باہری پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کو ریاست کی تہذیب و کلچر سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کے عوام کو نظرانداز کردیا ہے۔بنگال کے عوام اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

باہری لوگ ریاست کو نہیں چلاپائیں گے۔یہاں کچھ لوگ بی جے پی کے ہیں مگر انہیں سیاسی کوئی تجربہ نہیں ہے اور یہ لیڈران شہریوں کو مارنے اور ان سے بدلہ لینے کی بات کرتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی دعویٰ کرتی ہے کہ بنگال میں ہردن تشدد کے واقعات ہوتے ہیں۔

یہ جھوٹ ہے اور اس کے ذریعہ میری حکومت کے خلاف سامش رچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال پر بیان بازی کرنے والے اترپردیش کو دیکھ لیں وہاں کیا ہورہا۔لوگ اپنی شکاتیں درج کرانے سے خوف زدہ ہیں۔

ایک واقعہ میں کئی کئی پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے روپے کی طاقت کے بدولت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی اور مدھیہ پردیش میں اسے کامیابی بھی مل گئی مگر یہ جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلی مرتبہ ان کی ہی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت بنے گی۔

اگلا انتخاب بنگال اور ملک کو ایک نئی راہ دیکھائے گا۔
خیال رہے کہ ریاست میں لااینڈ آرڈر کے سوال پر بی جے پی مسلسل ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو گھیر رہی ہے۔

اس کے علاوہ امفان اور لاک ڈاؤن کے درمیان راحتی اشیاء کی تقسیم کو لے کر بدعنوانی کا الزام عاید کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:'بی جے پی کا بنگال پر حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا'

گزشتہ دنوں بنگال میں پہلی ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا تھا کہ ملک بھر میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے مگر بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.