ETV Bharat / bharat

کورونا کے خلاف پوری توجہ کے ساتھ جنگ لڑنا ہوگا

author img

By

Published : May 11, 2020, 10:07 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے جغرافیائی پھیلاؤ کا پتہ چلنے کے بعد ہمیں اس وبا کے خلاف اب پوری توجہ اور ارتکاز کے ساتھ جنگ لڑنا ہوگا اور اس کے پھیلاؤ پر روک لگانا یقینی بنانا ہوگا۔

Prime Minister Modi held discussions with all the Chief Ministers through video conferencing
وزیراعظم مودی نے ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک نافذ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے 17 مئی کو ختم ہونے سے پہلے وزیراعظم مودی نے آج ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا اور آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ اب ہمیں ملک میں کورونا وائرس کے جغرافیائی پھیلاؤ کا پتہ چل گیا ہے تو اب اس کے خلاف مکمل فوکس یعنی ارتکاز کے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا ’’اب ہمیں بڑی حد تک ملک میں وبا کے جغرافیائی پھیلاؤ سمیت سب سے زیادہ متاثر علاقوں کے اشارے مل گئے ہیں، ساتھ ہی گزشتہ چند ہفتوں میں حکام نے ضلع سطح تک اس طرح کے وقت میں آپریشن کے عمل کو سمجھ لیا ہے‘‘۔

کابینہ سکرٹری نے اتوار کو ہی چیف سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں وبا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کی معلومات دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سست ہی لیکن ملک کے کئی حصوں میں اب اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس عمل میں تیزی لائی جائے گی۔

ٹیم ورک، حساسیت اور بہتر گورننس پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اس وبا کے خلاف مکمل طور سے فوکس ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری آئندہ کی منصوبہ بندی میں اس بات پر زور ہونا چاہئے کہ وائرس انفیکشن پر روک لگے اور لوگ سماجی فاصلے کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ دو گز کے فاصلے کا قانون انتہائی ضروری ہے اور اسے ہر حالت میں اپنایا جانا ضروری ہے، مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا خاکہ تیار کرنے کے لیے ہی آج آپ سب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی بے حد ضروری ہے کہ ملک کے دیہی حصے اس وبا سے اچھوتے رہیں۔

کورونا وبا سے نمٹنے میں بھارت کو دنیا بھر میں ملنے والی تعریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بارے میں ریاستی حکومتوں کی کوششوں اور تعاون کی تعریف بھی کی اور انہوں نے کہا کہ سب کو اس جنگ میں اسی طرح مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں وزیراعظم مودی اب تک چار بار وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کر چکے ہیں اور یہ پانچویں میٹنگ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.