سپریم کورٹ کالجیم نے سومیدر کو ترقی دے کر میگھالیہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کل دیر شب دی گئی اطلاع کے مطابق،جج سومیدر کلکتہ ہائی کورٹ کے اصل کیڈر کے جج ہیں۔وہ جسٹس محمد رفیق کی جگہ لیں گے،جنہیں اڑیسہ ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کالجیم نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتا کو ترقی دے کر بامبے ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔
یہ سفارشیں مرکزی حکومت کو ارسال کی گئی ہیں،جسے صدر کے پاس منظوری کے لئے بھیجی جائیں گی۔