ETV Bharat / bharat

قرآن کریم کا سب سے چھوٹا نادر نسخہ - Archaeology

آپ نے مذہبی، تاریخی اور ریاضی کے موضوع پر مبنی بہت ساری موٹی موٹی کتابیں دیکھی ہوں گی جنہیں رکھنے کے لیے بڑے بڑے ریک اور الماریوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کبھی ایسی کتاب دیکھی ہے جسے پڑھنے کے لیے میگنیفائن گلاس کی ضرورت ہو۔

قرآن کریم کا سب سے چھوٹا نادر نسخہ
قرآن کریم کا سب سے چھوٹا نادر نسخہ
author img

By

Published : May 26, 2020, 5:40 PM IST

آج ہم آپ کو قرآن پاک کا دنیا کا سب سے چھوٹا نسخہ دکھائیں گے۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ آپ اسے باسانی اپنے لاکٹ، تعویذ یا انگوٹھی میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

دنیا کا یہ سب سے چھوٹا قرآن پاک کا یہ نسخہ گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے ریاست چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے میوزیم میں رکھا ہوا ہے۔

قرآن کریم کا سب سے چھوٹا نادر نسخہ، ویڈیو

انگلی سے بھی چھوٹے اس قرآن پاک کی زیارت آپ گھنٹہ گھر اوپن میدان میں واقع ضلعی آثار قدیمہ کے میوزیم میں کرسکتے ہیں۔

ضلعی آثار قدیمہ کے میوزیم کے سربراہ ہری سنگھ شیتری نے بتایا کہ 'یہ قرآن پاک 25 برسوں تک گیتانجلی بھون میں میونسپل کارپوریشن کی لائبریری میں رکھا ہوا تھا، جو گزشتہ 5 سالوں سے آثار قدیمہ کے میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔

اس چھوٹے سے قرآن پاکی کی لمبائی 2 سینٹی میٹر، چوڑائی 2.5 سینٹی میٹر اور موٹائی محض 0.5 سینٹی میٹر ہے جسے پڑھنے کے لیے میگنیفائن گلاس کی ضرورت ہوتی ہے۔

میوزیم کے سربراہ ہری سنگھ شیتری نے بتایا کہ 'میونسپل کارپوریشن کی لائبریری کے ریٹائرڈ لائبریرین ڈاکٹر شیرین لاکھے کو دہلی میں رہنے والے ایک دوست نے تحفے میں دیا تھا تب سے یہ قرآن پاک اسٹیل کی ایک چھوٹی سی ڈبیا میں رکھا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.