ETV Bharat / bharat

گیانیش کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، نئے سی ای سی کے بارے میں جانیے - NEW CHIEF ELECTION COMMISSIONER

کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر گیانیش کمار رام مندر ٹرسٹ میں مرکزی حکومت کا نمائندہ بھی رہ چکے ہیں۔

گیانیش کمار
گیانیش کمار (File image : X/@SpokespersonECI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2025, 7:19 AM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گیانیش کمار کو ملک کا اگلا چیف الیکشن کمشنر اور ہریانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ گیانیش کمار 18 فروری کو ریٹائر ہونے والے راجیو کمار کی جگہ لیں گے۔ اس تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی وزارت قانون نے پیر کی رات دیر گئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کی جانکاری دی۔ گیانیش کمار کی میعاد 26 جنوری 2029 تک رہے گی۔

نئے سی ای سی کو منتخب کرنے والے تین رکنی پینل میں پی ایم مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی شامل تھے۔ گیانیش کمار نئے قانون کے تحت تقرری پانے والے پہلے سی ای سی بن گئے ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ای سی کی تقرری کو اس وقت تک ملتوی کیا جائے جب تک کہ نئی تقرری کے عمل کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آ جائے۔

گیانیش کمار کے بارے میں

گیانیش کمار، 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور رام مندر ٹرسٹ میں مرکزی حکومت کا نمائندہ بھی رہ چکے ہیں۔ گیانیش کمار کو وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت میں سکریٹری اور حکومت ہند کی وزارت تعاون میں سکریٹری کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ کیرالہ میں ایرناکولم کے اسسٹنٹ کلکٹر، اڈور کے ڈپٹی کلکٹر، کیرالہ اسٹیٹ شیڈول کاسٹ اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، کوچین میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ 27 جنوری 1964 کو اتر پردیش کے آگرہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئینز کالج وارانسی اور کیلون تعلقے دارس کالج لکھنؤ سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے سول انجینئرنگ میں آئی سی ایف اے آئی، بی ٹیک سے بزنس فنانس میں پوسٹ گریجویشن اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماحولیاتی معاشیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی کوشش: اپوزیشن

'ای وی ایم سے ڈیٹا نہ ہٹائیں'، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.