بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں نرمی سے طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مئی میں بھی جاری رہا اور قومی راجدھانی دہلی میں اس کی قیمت 23 فیصد کم ہوگئی۔
ہندستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر طیارہ ایندھن آج سے 5,450.10روپے (23.21فیصد) سستا ہوکر 18,035.8روپے فی کلولیٹر رہ گیا ہے۔
یہ قیمت گھریلو طیارہ خدمات کمپنیوں کے لئے ہیں۔غیرملکی ایئرلائنس کو ملک میں طیارہ ایندھن پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوتا اس لئے ان کے لئے قیمت مزید کم ہوجاتی ہے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے ریونیو خسارہ جھیل رہی طیارہ خدمات کمپنیوں کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے بہت بڑی راحت ملے گی۔ ان کی مجموعی آمدنی کا 35 سے 40 فیصد اسی پر خرچ ہوتا ہے۔
کولکتہ میں طیارہ ایندھن کی قیمت 19.62فیصد کم ہوکر 22.243.38روپے، ممبئی میں 24.38فیصد کم ہوکر 17,687.45روپے اور چنئی میں 23.16فیصد کم ہوکر 18,151روپے فی کلولیٹر رہ گئی ہے۔