ETV Bharat / bharat

بزرگوں اور نوجوانوں دونوں پر اثردار ہے آکسفورڈ کی کورونا ویکسین - قوت مدافعت

غیر ملکی میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق آکسفورڈ کی کورونا ویکسین دینے کے بعد بزرگوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنے، جو کورونا وائرس کو مات دینے کا شخص کو اہل بناتے ہیں۔

The Oxford Corona vaccine is effective in both adults and young people
بزرگوں اور نوجوانوں دونوں پر اثردار ہے آکسفورڈ کی کورونا ویکسین
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 12:27 AM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے مچے ہنگامہ کے درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا کمپنی ایسٹر جنیکا کی طرف سے تیار کی جارہی کورونا ویکسین کا بزرگوں اور نوجوانوں دونوں پر اچھا اثر نظر آ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق آکسفورڈ کی کورونا ویکسین دینے کے بعد بزرگوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنے، جو کورونا وائرس کو مات دینے کا شخص کو اہل بناتے ہیں۔

کورونا ویکسین کی آزمائش میں شامل بزر گ رضاکار کی گزشتہ جولائی میں جاری بلڈ رپورٹ کے اعدادو شمار سے یہ سچ سامنے آیا ہے کہ ویکسین دینے کے بعد ان میں اچھی خاصی مقدار میں بیماری سے لڑنے کی قوت مدافعت پیدا ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 18 سے 55 سال کی عمر کے رضاکاروں میں بھی اس کا اچھا اثر نظر آیا۔

ایسٹرا جنیکا نے آج کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ بزرگوں اور نوجوانوں دونوں میں کورونا وائرس کے خلاف اچھی قوت مدافعت تیار ہوئی اور بزرگوں پر اس ویکسین کا منفی اثر کم دیکھا گیا۔ یہ اعداد و شمار ہماری کمپنی کے کورونا ویکسین کی سیکورٹی اور اثر کا پتہ چلتا ہے۔ یہ رپورٹ جلد ہی میڈیکل میگزین میں شائع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.