ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کا انعقاد

سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتوار کے روز تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حسین ساگر جھیل کے کنارے نیکلیس روڈ پر پی وی گونا بھومی میں صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ ٹی آر ایس سربراہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مستقل سیکھنے والے اور ایک بہت بڑا اصلاح پسند تھے۔

تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کا انعقاد
تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 6:58 PM IST

تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم پی وی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہیں اتوار کے روز اپنی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائدین کے ساتھ قوم کے لئے ان کی خدمات خصوصاً ان کی طرف سے شروع کی گئی معاشی اصلاحات کو یاد کیا گیا۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ نے حسین ساگر جھیل کے کنارے نیکلیس روڈ پر پی وی گونا بھومی میں کانگریس کے مرحوم رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حکومت کے زیر اہتمام صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کا انعقاد
تلنگانہ میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی صد سالہ یوم پیدائش کا انعقاد

اس تقریب کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے نرسمہا راؤ کو ایک "360 ڈگری شخصیت" کے طور پر بیان کیا جن کی شراکت تمام شعبوں میں یکساں طور پر تھی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ نرسمہا راؤ بغیر پیسہ اور ذات پات کے پہلے وزیر اعلیٰ اور بعد میں وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ راؤ نے منموہن سنگھ کو وزیر خزانہ بنا کر معاشی اصلاحات کا آغاز کیا۔ کے سی آر نے کہا کہ آج ان کی اصلاحات کے ثمر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی وی نرسمہا راؤ کی بدولت معاشی آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس تقریب میں متعدد وزراء اور ٹی آر ایس قائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے ریاستی کانگریس کے چیف اتم کمار ریڈی بھی موجود تھے۔اتم کمار ریڈی نے بعد میں اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی سال بھر کی تقریبات کا بھی اہتمام کرے گی۔

یہ کہتے ہوئے کہ راؤ کی شخصیت پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے مساوی ہے کے سی آر نے کہا کہ معاشی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے وہ جدید بھارت کے معمار میں سے ایک بن گئے۔

تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سال بھر کی صد سالہ تقریبات کے لئے 10 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 51 ممالک میں تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہا کہ راؤ کے بہت سارے ممالک میں مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات بڑے پیمانے پر ریاستی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونی چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.