تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی والدہ تھاوسیَمَل گذشتہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ انھیں کچھ روز قبل سلیم کے پاس ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے دیر رات ڈیڑھ بجے آخری سانس لی۔ ان کی لاش کو ان کے آبائی علاقہ سِلووَمپلایَم گاؤں لے جایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ پلانی سوامی اپنی ماں کی موت کی خبر پاتے ہی چنئی سے سِلووَمپلایَم گاؤں کے لیے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے نم آنکھوں سے اپنی ماں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پلانی سوامی کے کابینی رفقاء، اراکین اسمبلی، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا پھر ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت، نائب وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم اور اپوزیشن رہنما اور ڈی ایم کے، کے صدر ایم کے اسٹالن، ایم ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری وائیکو اور اداکار رجنی کانت سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کے ماں کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعظم مودی آج بالاصاحب پاٹل کی سوانح عمری کا اجرا کریں گے
تلنگانہ کے گورنر تملیسائی سندرراجن نے بھی پلانی سوامی کے ماں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔