شامی پناہ گزینوں کو عارضی محفوظ حیثیت (ٹی پی ایس) کے تحت امریکہ میں رہنے کے لیے 18 مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سکریٹری کیون میک لینن نے یہ اطلاع دی۔
کیون میک لینن نے کہاکہ 'امریکہ میں تقریباً سات ہزار شامی پناہ گزینوں کو ٹی پی ایس کا فائدہ ملے گا، اس کے تحت ٹی پی کے مستفدین کو دوبارہ رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ امریکہ میں 31 مارچ سنہ 2021 تک رہ سکتے ہیں اور کام بھی کرسکتے ہیں'۔
خیال رہے کہ ویزے میں اضافے کا یہ فیصلہ شام میں جاری مسلح تصادم کا جائزہ لینے کے بعد لیا گیا ہے۔
اس دوران ہوم لینڈ سکیورٹی ٹی پی ایس صورتحال کا جائزہ لے گی کہ آیا اسے مزید بڑھا جائے یا ختم کردیا جائے۔